فہد نیوز ! اچھی اور پرسکون نیند انسانی صحت کے لئے بےحد ضروری ہے کیونکہ ایسا نہ ہونے پر انسان کی صحت بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق ایک عام اور صحتمند انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ کم سے کم 6 گھنٹے کی پرسکون نیند لےتاکہ اس کا دماغ نئے دن کی پریشانیوں اور مسائل کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوجائے
۔ اچھی اور پرسکون نیند انسانی صحت کے لئے بےحد ضروری ہے کیونکہ ایسا نہ ہونے پر انسان کی صحت بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق ایک عام اور صحتمند انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ کم سے کم 6 گھنٹے کی پرسکون نیند لے تاکہ اس کا دماغ نئے دن کی پریشانیوں اور مسائل کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوجائے۔ ماہرین کے مطابق آج کل یہ دیھنے میں آیا ہے کہ انسان رات میں سونے کے وقت دیگر پریشانیوں میں مبتلا ہوکر اپنی نیند کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان سوچوں اور پریشانیوں میں مبتلا ہو کر انسان خود کو دماغی مرض میں مبتلا کرلیتا ہے جو کہ اس کے لئے بہت حد تک خطرناک ہوسکتا ہے۔ اس لئے آج ہم آپ کو چند چیزیں بتائیں گے جن کی مدد سے انسان کو پرسکون نیند حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ 1۔ رات کو سونے سے پہلے دن بھر میں ہونے والی اچھی باتوں کو یاد کریں ۔2۔ رات کو سونے سے قبل اپنی چھوٹی چھوٹی نیکیوں کو یاد کریں ۔ 3۔ اگر کسی کا دل دکھایا ہے
تو رات کو سونے سے قبل اس سے دل میں معافی مانگے لیں۔4۔ دن بھر میں ہونے والے مسائل کو رات میں سونے سے قبل اپنے ذہنوں پر سوار نہ کریں۔5۔ رات کا کھانا وقت پر کھائیں تاکہ رات میں بدہضمی کا شکار نہ ہاجائیں۔6۔ سونے سے قبل چہل قدمی یا ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنائیں تاکہ اچھی اور گہری نیند حاصل کرسکیں۔ 7۔ سونے سے قبل اپنے موبائل کو دور رکھیں تاکہ اس سے ہونے والی وائبریشن آپ کی نیند کو متاثر نہ کرسکے۔
Leave a Comment