فہد نیوز! آج ہم آپ کو بتائیں گے ایک گلاس گرم پانی کے ساتھ تین کھجوریں کھانے کے فوائد کروڑوں روپے خرچ کر کے بھی نہیں مل سکتے۔ معلومات شیئر کرنے سے پہلے ایک درخواست ریں گے کہ ہماری تمام باتوں کو غور سے سنیے گا تا کہ ہماری باتوں پر عمل کر کے آپ ایک صحت مندانہ زندگی گزار سکیں۔تو چلتے ہیں آپنے موضوع کی جانب۔ کھجور زیادہ تر دنیا کی سب سے اعلیٰ
کھجور عجوہ ہے جو سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منور ہ اور مضافات میں پائی جاتی ہے کھجور کا درخت دنیا کے اکثر مذاہب میں مقدس پا یا جاتا ہے۔ مسلمانوں میں اس کی اہمیت کی انتہا یہ ہے کہ حضورِ اکرم ﷺ نے تمام درختوں میں سے اس درخت کو مسلمان کہا ہے کیو نکہ صابر شاکر اور اللہ کی طرف سے بر کت والا ہے۔قرآنِ مجید اور دیگر مقدس کتابوں میں جا بجا کھجور کا ذکر ملتا ہے نبی کریم ﷺ نے فر ما یا جس گھر میں کھجور یںنہ ہوں وہ گھر ایسا ہے جیسے اس میں کھا نا نہ ہو اب جدید سائنس میں یہ بات ثابت کر دی ہے کہ یہ ایک منفرد خوراک ہے جس میں ہمارے جسم کی تمام غذائی ضروریات چار وافر مقدا ر میں پائی جاتی ہیں۔ رمضان میں افطار کے وقت کھجور کا استعمال اس کی افادیت کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔ چو نکہ دن بھر فاقے کے بعد توانائی کم ہو جاتی ہے اسی لیے
افطاری مکمل اور ہضم کرنے والی ہونی چاہیے جو زیادہ سے زیادہ طاقت و توانائی ہمیں فراہم کر سکے اور کھجور یہ تمام مقاصد فوری طور پر پوری کر دینے کی اہلیت رکھتی ہے۔جن لوگوں کا وزن کم ہو یا خون کی کمی ہو انہیں پابندی کے ساتھ کھجور اور شہد کا استعمال کر نا چاہیے یہ امراضِ قلب میں بہت فائدہ دے گی۔ اس کی مادنی نمکیات دل کی دھڑکن کو منظم کر تے ہیں اور اس کے بعض اجزاء کے بارے میں کہا جا تا ہے کہ یہ خون بننے میں مدد دیتے ہیں۔ کھجور کے ریشے میگنیشیم کیلشیم کے حصول کا عمدہ ذریعہ ہیں اور ان میں اور بھی بہت سے اجزاء پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے بہت ہی زیادہ مفید اور باعث ِ توانائی ہیں۔ کھجور کے مسلسل استعمال سے ہمیں یہ فائدہ ہوتا ہےکہ ہما رے اندر جو خون کی کمی ہوتی ہے وہ دور ہو جاتی ہے اور ہمارے اندر خون بننا شروع ہو
جاتا ہے کیو نکہ کھجور میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم میں خون اور انرجی کی کمی کو پورا کر تے ہیں۔ کھجور فیٹس اور سو ڈیم اور کو لیسٹرول فری ہے اور صحت کے بارے میں احساس افراد کے لیے بہترین معیاری غذا ہے۔ طبِ نبوی ﷺ کی مطابق عجوہ کھجور کی خاص ادوائی اہمیت حاصل ہے ۔ یہ خون میں کو لیسٹرول کی سطح کم کرتی ہے۔
Leave a Comment