پنجاب کا واحد روحانی گاؤں کونسا ہے جس کاہر گھر حافظ قرآن ہے،جانیں یہ گاؤںکس جگہ ہے

پنجاب

فہد نیوز!  ساہیوال/سرگودہا(این این آئی)پنجاب کا واحد روحانی گائوں اولہ اوتار جس کا ہر گھر حافظ قرآن ہے، گائوں کی 48مساجد کے امام ایک ہی مرکزی عیدگاہ میں نماز عیدپڑھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے گائوںاولہ اوتار کے درسگاہ سلیمانیہ کے سربراہ قاری محمد عثمان نے بتایا کہ ہمارے گائوں میں ایک ہزار گھر ہیں جن کی آبادی دس ہزار کے قریب ہے، یہاں 48مساجد ہیں

جن کےسب امام ایک ہی مرکزی عیدگاہ میں اور ایک ہی امام کے پیچھے نماز عید پڑھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے گائوں کے ہر گھر میں ایک یا دو حافظ موجود ہیں، عورتیں گھروں میں بچیوں کو دینی تعلیم دیتی ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یہاں کچھ لوگ ملازمت کیلئےباہر چلے گئے ہیں، ان کے گھروں میں ٹی وی ، موبائل وغیرہ آگئے ہیں ،ہم ہر گھر میں جاکر منت سماجت کرتے ہیں تاکہ یہاں برائی نہ آئے۔

Leave a Comment