فہد نیوز! سفید بال انسان کی شخصیت میں ایک واضح تبدیلی لے آتے ہیں۔ عام طور پر سفید بال ہی لوگوں کی عمر کے بارے میں سب سچ سچ بتادیتے ہیں، جس کے سبب خود اعتمادی کے خاتمے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ لیکن بڑھتی ہوئیمصروفیت، پریشانی، خون اور وٹامن کی کمی کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی آلودگی کے سبب اب سفید بال بڑھاپے کے محتاج نہیں بلکہ آج کل نوجوان نسل
بھیان سفید بالوں سے بہت پریشان نظر آتی ہے۔ زیادہ تر لوگ آج کل سفید بالوں کے خاتمے کے لیے بازار میں دستیاب کلر سے مدد حاصل کررہے ہیں۔لیکن ان کلرز کے بارے میں یہ بات اب واضح ہوچکی ہے کہ ان میں موجود کیمیکل بالوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ اس کےعلاوہ یہ کلر مستقل حل بھی نہیں بلکہ آپ کو لازمی طور پر ہر ماہ ان کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ لیکن آپ پریشان نہیں ہوں کیونکہ ہمارے پاس اس مسئلے کا آسان اور مستقل حل موجود ہے۔ یہ قدیم زمانے کا نسخہ ہے جو آلو کے چھلکوں کے پانی سے سر دھونے کا ہے۔ یہ سفید بالوں کو ختم کرنے کا ایک آزمودہ طریقہ ہے اور آپ کے بالوں کو مضبوط بھی کرتا ہے۔ آلو کے چھلکے میں موجود اسٹارچ کی مقدار آپ کے سفید بالوں کو کالا کردیتا ہے۔اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح یہ مرکب بنایا جائے تاکہ آپ باآسانی بالوں
پر لگا سکیں۔ اجزا آلو کے چھلکے لیونڈر کا تیل مرکب بنانے کا طریقہتین سے چار آلو کو چھیل کر اْس کے چھلکوں کو ٹھنڈے پانی میں کچھ دیر ڈال کر رکھ دیں۔ پھر ایک پتیلے میں اْسے ابالیں۔ جب پانی ابل جائے تو دھیمی آنچ پر تھوڑی دیر چھلکوں کو ابلنے دیں۔ اس کے بعد چولہا بند کرکے پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ آلو کی خوشبو کو ختم کرنے کے لیے اْس میں لیونڈر کا تیل شامل کیا جاسکتا ہے۔ٹھنڈا ہونے کے بعد اس مرکب کو ایسے ڈبے میں بند کردیں جہاں ہوا کا جانا ناممکن ہو۔ استعمال کرنے کا طریقہ یہ مرکب اْس وقت سب سے زیادہ کارآمد ہوتا ہے جب صاف گیلے بالوں میں استعمال کیا جائے۔اس آلو کے چھلکے والے پانی کو شیمپو کرنے کے بعد بالوں پر لگائیں، لیکن اس مرکب کو لگانے کے بعد بال نہ دھوئیں کہ یہ اْسی وقت کام کرتا ہے۔ ٭اب آلوﺅں کے چھلکوں کو ایک پیالے میں جمع
کرلیں۔ایک ساس پین میں ٹھنڈا پانی لیں اور اس میں آلو کے چھلکے ڈال دیں۔اب چھلکوں کو ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک کے لیے ابال لیں۔پانچ منٹ بعد چولھا بند کردیںاور آلو ﺅں کے چھلکوں کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔اب چھلکوں کو علیحدہ کرلیں اور اس کے پانی کو بھی علیحدہ کرلیں۔اب اس پانی میں روزمیری اور لیونڈر کے تیل کے چند قطرے شامل کرلیں ۔ اب اس مکسچر کوجار یا بوتل میں ڈال دیںاور ڈھکن کو ٹائٹ سے بند کردیں۔ اب اس مکسچر کو سر دھونے کے بعد استعمال کریں، مثال کے طور پر اپنے بالوں پر شیمپو کرنے کے بعد آلو کے چھلکے والے پانی سے اپنے بالوں کودوبارہ دھو لیں۔
Leave a Comment