فہد نیوز! اکثر لوگوں نے یہ ضرور محسوس کیا ہوگا کہ جب ہم بہت زیادہ روتے ہیں تو اس کے فوراً بعد ہمارے سر میں اچانک شدید درد محسوس ہوتا ہے ۔ماہرینِ طب کے مطابق یہ سر درد سٹریس (دباؤ) اور بے چینی کی کیفیت کی وجہ سے جنم لیتا ہےجو ہمیں کسی ایسیوجہ سے ہوتا ہے جس میں ہم افسردہ ہوتے ہیں۔جب انسان افسردہ ہوتا ہے تو ہمارے جسم میں ایسے ہارمونز کا اخراج ہوتا ہے
جن کی وجہ سے ہمیں سر درد اور رونا آتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہم کسی خوشی کے لمحات میں جذباتی ہو کر رونا شروع کردیں تو ایسی کیفیت میں سردرد نہیں ہوتا۔ سر میں درد کسی بھی انسان کو چڑچڑا پن اور غصے میں مبتلا کر سکتا ہے ۔اگر آپ کو سر میں شدید درد ہو تو ضروری ہے کہ آپ کسی سکون اور اندھیرے کمرے میں آرام سے لیٹ جائیں۔سر درد میں ادرک کی چائے بے حد معاون سمجھی جاتی ہے ۔ میگنیشیم سے بھرپور غذائیں جن میں پالک، مچھلی، خشک میوہ جات اور کیلے وغیرہ شامل ہیں، ان کا استعمال سردرد کیلئے بہترین ثابت ہوتا ہے
Leave a Comment