بیک وقت 4 بیٹوں کی پیدائش باپ نے بیٹوں کے نام خلفاء راشدین سے منسوب کر دئیے

بیٹوں

فہد نیوز!  آ زاد کشمیرکے نوجوان کے ہاں بیک وقت چار بیٹوںکی پیدائش باپ نے خوشی میںبیٹوں کے نام خلفاء راشدین سے منسوب کر دئیے راج محل کوٹلی سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے اہلکار جانثار احمد کے گھر آ رمی ہسپتال میں بیک وقت چار بیٹوں کی پیدائش ہوئیجانثار احمد کی شادی کو آ ٹھ سال کاعرصہ گزرچکاہے اُس کے ہاں صرف ایک بیٹی اولاد میں موجود تھی گزشتہ

روز آرمی ہسپتال میں اس کے اہلیہ کے ہاں اپریشن کے ذ ریعہ بیک وقت چار بیٹے پیدا ہوئے چاروں بیٹے صحت مند ہیں فو جی ہسپتال میں موجود آرمی میڈیل کور کے نوجوانوں نے نوازائیدہ بچوں کو خوشی میں اپنے طور پر گارڈ آ ف آنر پیش کیا جانثار احمد نے بچوں کے نام حلفاء راشدین سے منسوب کرتے ہوئے ان کے نام محمد ابوبکر،محمد عمر،محمد عثمان اور محمد علی رکھے ہیں قابل ذکر بات یہ ہےکہ چاروں بچوں کے نام خلفاء راشدین سے منسوب کیے گئے ہیں بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ وہ قدرت کے اس تحفہ پر اپنی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا ۔

Leave a Comment