فہد نیوز! اچھی صحت وتندرستی کے لیے آپ طبی ہدایات کی رعایت کے ساتھ اپنی زندگی مکمل شریعت وسنت کے مطابق کریں اور مسنون اوراد واذکار کا خاص اہتمام کریں ، اِن میں دنیا وآخرت کی جملہ بھلائیوں کے حصول اور ہر شر وفتنہ اور مصیبت سے چھٹکارے کی دعائیں ہیں۔اور اگر آپ روزانہ مناجات مقبول یا الحزب الاعظم کی ایک منزل پڑھ لیا کریں اور اخیر میں ان سب دعاوٴں
کی قبولت کی دعا کرلیا کریں تو یہ بہت بہتر ہوگا۔ اللہ تعالی آپ کو خوب صحت وتندرستی عطا فرمائیں اور چھوٹی بڑی ہر بیماری سے محفوظ ومامون فرمائیں۔قرآن کریم شفاء کی طاقت رکھتا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ قرآن جسمانی اور روحانی بیماریوں کے لئے شفاء کا ذریعہ ہے۔ فرمان خداوندی ہے:اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصیحت آئی اور دلوں کی صحت اور ہدایت اور رحمت ایمان والوں کے لیے یہ اللہ سبحان و تعالٰی کا کرم ہےکہ اس نے ہر مرض کی دوا پیدا فرمائی ہے۔ ہم پر اللہ تعالٰی نے خاص مہربانی فرمائی کہ ہمیں قرآن مجید عطا کیا گیا جس کی ایک ایک آیت شفاء کے لئے معجزہ ہے،اور یہ قیامت تک جاری رہے گا۔قرآن اللہ کی مضبوط رسی ہے جو انسانوں کو شرک و گمراہی اور جاہلیت کے اندھیروں سے نکال کر حق کی روشنی کی جانب لے جاتی ہے
۔اور ہم قرآن میں اتارتے ہیں وہ چیز جو ایمان والوں کے لیے شفا اور رحمت ہے اور اس سے ظالموں کو نقصان ہی بڑھتا ہے جسمانی ،روحانی اور نفسیاتی بیماریوں کے خلاف کس طرح موثر اور مکمل ترین فوائد قرآن مجید سےحاصل کئے جائیں،اس کے لئے ہمیں ان پر ضرور عمل کرنا چاہیئے:توحید پر مکمل ایمان، شرک سے نفرت،نبی اکرمﷺ کے اقوال اور حیات طیبہ پر مکمل عمل، حلال اور حرام کی تمیز، طہارت کا خاص خیال، نماز پنجگانہ کی پابندی، ذکر و اذکار پر خاص توجہ ، صدقہ و خیرات پر دھیان ، قرآن کی تلاوت ، جعلی عاملوں اور پیروں سے دوری، اللہ سے خود مدد کی درخواست ۔یاد رہے اللہ تک پہنچنے کے لئے آپ کو نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ پر عمل کرنا ضروری ہے ۔اللہ اپنی مخلوق سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور ان کی ضروریات سے آگاہ بھی ہیں۔ لہٰذا ہمیں بھی
چاہیئےکہ اللہ کی محلوق سے محبت کریں اور لوگوں کے دکھ درد و تکلیفوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔قرآن کی سب سے اچھی تلاوت وہ ہے جو مریض خود کرے ۔جدید تحقیق یہ ثابت کرتی ہے کہ مریض کی اپنی آواز میں تلاوت بہت زیادہ اثرات مرتب کرتی ہے۔انسانی خلئے پڑھنے والیے کی آواز کا بہت جلد جواب دیتے ہیں ،اسی لئے مناسب یہ ہوگا کہ مریض خود قرآن کی متعلقہ آیات کی تلاوت کرے۔اگر بعض مریض بوجہ مرض خود تلاوت کرنے سے قاصر ہوں یا اندیشہ ہو کہ کہیں غلطی نہ کر بیٹھیں تو کوئی دوسرا شخص اس کی جگہ پر تلاوت کرلے،لیکن دوران تلاوت اس شخص کی بیماری اور شفاء کو ذہن میں رکھے اور تلاوت کے دوران یہ ذہن میں رکھے کہ اس شخص کی بیماری دور ہو رہی ہے اور شفاء حاصل ہورہی ہے۔قرآن کی تلاوت کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔جب چاہیں
تلاوت کر سکتے ہیں، لیکن بہتر یہ ہے کہ مریض خود نیند سے جاگنے کے بعد یا سونے سے پہلے تلاوت کرے اور متعلقہ آیات کو 7مرتبہ دہرائے۔سورة الفاتحہ : 7مرتبہ تلاوت کریں۔اس سورت بڑی فضیلت ہے اور اس کو “سبع المثانی”بھی کہا جاتا ہے۔(نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ:اس جیسی سورہ اس سے پہلے کسی آسمانی کتاب میں نازل نہیں کی گئی)آیت الکرسی:کی تلات کریں یہ سورہ بقرہ کی آیت نمبر 255ہے۔ اس سورت کو پڑھنے والا ہر شر اور مرض سے محفوظ رہتا ہے۔سورہ البقرہ : آخری 2آیتیں۔سورة الكافرون ،سورة اخلاص، سورة الفلق اور سورة الناس قلق ،تنگی ،پریشانی، تشویش ،ذہنی ونفسیاتی دباؤ وغیرہ کی بیماریوں میں:اوپر دی گئی آیات کے ساتھ درجہ ذیل آیت 7دفعہ تلاوت کریں:الَّذِينَ آمَنُواْ وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهم بِذِكْرِ اللّه أَلاَ بِذِكْرِ اللّه تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ وہ جو ایمان لائےاور ان
کے دل اللہ کی یاد سے چین پاتے ہیں ، سن لو اللہ کی یاد ہی میں دلوں کا چین ہے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
Leave a Comment