فہد نیوز! لکس اسٹائل ایوارڈز کے 20 ویں ایڈیشن میں ایک ساتھ دوایوارڈزجیتنے والی یمنی زیدی ٹاک آف دی ٹائون بن گئیں، سجل علی نے اسی خوشی میں یمنی سے پارٹی مانگی ہے۔ڈرامہ سیریل پیارکے صدقے میں ماہ جبین کے کردارسے بے پناہ داد وصول کرنے والی یمنی نے ویورز چوائس (ناظرین کا انتخاب)اورکریٹکس(ناقدین)دونوں نامزدگیوں میں کامیابی حاصل کی۔ یمنی کے مقابل عبداللہ
کے کردارمیںبلال عباس تھے جنہوں نے بہترین اداکار کا کریٹکس ایوارڈ حاصل کیا۔نامزدگیوں کے بعد سے ہی یہ جوڑی سب کی پسندیدہ تھی اس لیے جیت کے کلپس سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد صارفین کے ساتھ ساتھ شوبزسیلبرٹیزکی جانب سے بھی بیحد خوشی کااظہارکیاگیا۔ایوارڈ تقریب سے غیرحاضررہنے والی سجل علی نے انسٹااسٹوریز میں یمنی کی دونوں ایوارڈ کے ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا، مبارک ہو یمنی ، اب تو پارٹی بنتی ہے یار۔
Leave a Comment