فہد نیوز ! اس تحریر میں دل کی کمزوری کے لئے نسخہ پیش کیاجارہا ہے اور جن لوگوں کا دل گھبراتا ہے ان لوگوں کے لئے ہے دل کی انسانی جسم کے اندر بڑی اہمیت ہے اور اگر اس میں کوئی مسئلہ ہوجائے تو بڑی پریشانی کا سبب بن جاتا ہے اب کچھ لوگ ہوتے ہیں جو تھوڑا ساغم کی خبر سن لی توفورا ان کا دل ڈوب جاتا ہےیا اتنا پریشرائز ہوجاتے ہیں کہ کوئی ایسی خبر سن لی یا کسی بڑے آدمی
کے سامنے جاتے ہیں تو دل کی دھڑکن تیزہوجاتی ہے ایک دم سے ہاتھ پاؤں میں پسینہ آجاتا ہے یہ کنڈیشنز ہوتی ہیں دل کے کمزور ہونے کی آج کا نسخہ ہمارا اسی مقصد کے لئے ہے اگر دیکھ لیں کہ اس کے اسباب کیا کیا ہوسکتے ہیں کہ مطلب دل کی کمزوری کیوں ہوجاتی ہے اس میں جسم میں اگر خون کی کمی ہوگئی ہے انسان کے تو دل جو ہے ضعیف ہوسکتا ہے کمزور ہوسکتا ہے یا جن لوگوں کا دل کا آپریشن ہو جاتا ہے ان کا دل بھی کمزور ہوجاتا ہے اگر معدے کی تکلیف کچھ عرصہ تک رہ جائے مطلب زیادہ عرصہ ہوجائے معدے کی تکلیف کو مستقل تو بھی دل کمزور ہونا شروع ہوجاتا ہےاس کے علاوہ امراض جگر میں امراض گردہ میں موٹاپے کے اندر اور یرقان وغیرہ میں یہ سارے اسباب ہیں دل کے کمزور ہونے کے اب جب دل کمزور ہوجاتا ہے کہ پریشرائز ہوجانا اور دل کا ڈوب جانا کوئی
خبر ایسی سن لینا اس کے علاوہ کسی کام کو دل نہ کرنا ایک جگہ آدمی بیٹھ گیا ہے تو بس پورے جسم میں نقاہت سستی یہ سب چیزیں اسی میں شامل ہیں اب جو ہمارا یہ نسخہ ہے وہ ان تمام چیزوں کے لئے بہت بہترین چیز ہے اگر اسے استعمال کریں گے تو انشاء اللہ یہ دل کا ڈوبنا دل گھبرانا اور دل کی دھڑکن یہ سب چیزیں دور ہوں گی اور دل کو طاقت ملے گی تو پہلے ہم دیکھ لیتے ہیں کہ ہمارے نسخہ میں کیا کیا اجزاء ہیں پہلے نمبر پر ہمیں چاہئے ہو گی الائچی دوسرے نمبر پر ہمیں چاہئے ہوگادھنیا کشنیس بھی کہتے ہیں اس کو اور تیسرے نمبر پر ہمیں چاہئے صندل اور چوتھے نمبر پر ہمیں چاہئے خمیرہ گاؤ زبان اب ہم نے کرنا کیا ہے ان چیزوں کی مقدار کیا ہوگی۔ الائچی خرد ہم لیں گے پچاس گرام زیادہ کم بھی کر سکتے ہیں اور اسی مقدار میں دھنیا لے لئے لیجئے اور اسی مقدار میں ہی صندل لے لیجئے
تینوں چیزیں برابر مقدار میں لے لیجئے۔آپ نے ان کا بالکل باریک پاؤڈر تیار کرلینا ہے ہوسکے تو آپ اسے کپڑے سے چھان لیجئے اور ہمیں ساتھ میں چاہئے ہوگا ایک خمیرہ گاؤ زبان سادہ اسے آپ نے استعمال کیسے کرنا ہے جب آپ نے اس کا پاؤڈر کر لینا ہے تو خمیر ہ گاؤ زبان سادہ کا آدھا چمچ لیجئے اور اس میں اس سفوف کی آدھی چمچی مکس کیجئے اور اس کو 2 دن تک استعمال کیجئے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
Leave a Comment