فہد نیوز! اس تحریر میں 8 ایسے روحانی مشاہدات سے روشناس کرایا جارہا ہے کہ جس کے متعلق جان کر آپ نہ صرف حیران رہ جائیں گے بلکہ اس پر عمل پیرا ہو کر آپ کی زندگی گل گلزار بن جائے گی ہمیں یقین ہے یہ مشاہدات آپ میں سے اکثر کو معلوم بھی نہیں ہوں گے اور اگر ہوں گےبھی تو کبھی اتنی اہمیت یا دھیان نہیں دیا ہوگا ۔ نمبر1:وہ گھر جس کے صحن سے درخت کاٹ دیا جائے وہ گھر
کبھی آباد نہیں رہتا آپ جب بھی کسی گھر کو اجڑتا دیکھیں آپ تحقیق کر کے دیکھ لیجئے اس گھر کی بربادی درخت کاٹنے سے شروع ہوئی ہوگی چنانچہ آپ کے گھر میں اگر کوئی پرانا درخت ہے تو آپ اسے ہر گز ہر گز نہ کاٹئے آپ کا گھر ہمیشہ آباد رہے گا یہ وہ حقیقت ہے کہ جس کی وجہ سے اولیائے کرام پوری زندگی درخت لگاتے اور درختوں کی حفاظت کرتے رہے۔ نمبر2:جس گھر میں پرندوں،جانوروں اور چیونٹیوں کو رزق ملتا ہے اس گھر سے کبھی رزق ختم نہیں ہوتا آپ تجربہ کرلیجئےآپ پرندوں بلیوں کتوں اور چیونٹیوں کو کھانا دانا اور پانی ڈالنا شروع کردیں آپ کے گھر کا کچھ بند نہیں ہوگا آپ پر رزق کے دروازے ہمیشہ کھُلے رہیں گے ۔نمبر3:اللہ تعالیٰ غریبوں میں کپڑے تقسیم کرنے والوں کو کبھی بے عزت نہیں ہونے دیتا آپ اگر چاہتے ہیں کہ آپ کے مخالفین آپ کو بے
عزت نہ کرسکیں تو آپ غرباء میں کپڑے تقسیم کرنا شروع کردیجئے بالخصوص آپ غریب بچیوں کو لباس اور چادریں لے کر دینا شروع کردیں آپ مرنے کے بعد تک باعزت رہیں گےآپ کا بڑے سے بڑا مخالف بھی آپ کی بے عزتی نہیں کر سکے گا چنانچہ آپ لوگوں کی ستر پوشی کا بندو بست کیجئے اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کی برہنگی ڈھانپ دے گا ۔ نمبر4:آپ اگر اپنی راہ سے بھٹکی ہوئی اولاد کو راہ راست پر لانا چاہتے ہیں تو آپ غریب بچیوں کی شادی کرادیجئے آپ کی اولاد نیک ہوجائے گی آپ تجربہ کر کے دیکھ لیجئے آپ غریب بچیوں کی شادی کرائیں آپ انہیں گھروں میں آباد کرائیں آپ اپنی اولاد پر اس کے اثرات دیکھیں گے اور یہ اثرات آپ کو حیران کردیں گے ۔ نمبر5:آپ اگر اپنی زندگی میں شکراور اطمینان لانا چاہتے ہیں تو آپ لوگوں کو کھاناکھلانا شروع کردیجئے آپ کا ۔دل اطمینان
کی نعمت سے مالامال ہوجائے گا آپ کو اولیائے کرام کی ذات میں اطمینان نظر آتا ہوگا یہ اطمینان تواضع کی دین ہے آپ بھی متواضع ہوجائیں آپ کی زندگی سے لالچ کم ہوجائے گا اور آپ مطمئن ہوجائیں گے ۔ نمبر6:آپ اگر صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو آپ غرباء کا علاج کرانا شروع کردیجئے آپ کی صحت امپروو ہوجائے گی آپ اس کے بعد جو بھی دوا کھائیں گے وہ دوسرے مریضوں کے مقابلے میں آپ پر زیادہ اثر کرے گی آپ جوبھی خوراک کھائیں گے وہ آپ پر زیادہ اثر کرے گی ۔ نمبر7:آپ اگر ڈپریشن کا شکار ہیںتو آپ دوسروں کے لئے ٹھنڈے پانی کا بندوبست کردیجئے کنواں کھدوادیجئے غریب کے گھر موٹر لگوادیں یا پھر گھر کے سامنے ٹھنڈے پانی کا کولر رکھ دیجئے آپ کا ڈپریشن ختم ہوجائے گا کیوں کیونکہ ڈپریشن آگ ہوتا ہے اور پانی ہر آگ کو بجھا دیتاہے ۔ نمبر8:آپ اگر طاقتور ہونا
چاہتے ہیں تو آپ سادگی اختیار کرلیجئے دنیا کا کوئی فرعون آپ کا مقابلہ نہیں کرسکے گا اللہ تعالیٰ نے سادگی میں ایٹمی طاقت رکھی ہے شاید اسی لئے تمام انبیاء اور تمام اولیاء سادہ تھے چنانچہ فرعون ہو یا نمرود ہو یہ ان کی طاقت کے سامنے ٹھہر نہیں سکے آپ بھی آزما لیجئے آپ کا بھی کوئی مقابلہ نہیں کرسکے گا انشاء اللہ ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
Leave a Comment