فہد نیوز! ” اس تحریر میں نزلہ زکام سے نجات کے لئے بہت ہی آزمودہ ٹوٹکے شیئر کی جارہے ہیں ۔یہ اکیس ٹوٹکے بے شمار آزمودہ ہیں اور یہ آپ کے لئے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوں گے ۔1:شہد اور لیموں زکان کا علاج ہیں اگر آپ کو زکام ہوجائے تو شہد میں لیموں کا رس شامل کر کے دن میں تین چار بار چاٹیں یہ عمل دو تین دن تک کریں زکام ختم ہوجا ئے گا۔2:نیم کے پتوں سے زکام کا علاج ۔نزلہ
وزکا م بھگانا ہوتو نیم کے تازے پتوں کو پانی میں ڈال کر جوش دلائیں اور پھر چھان لیں پھر اس پانی میں تھوڑا سانمک دال کر اس محلول سے ناک دھوئیں ایسے جیسے وضو کرتے وقت ناک میں پانی ڈالتے ہیں چند دفعہ ایسے کرنے سے یقینا افاقہ ہوگا۔ 3:روئی ناک پر رکھیں زکام ختم ۔پیاز کے عرق میں روئی کو ڈبو کر کچھ دیر تک ناک پررکھیں اور زور زور سے سانس لیں تو زکام ختم ہوجائے گا ۔4:چھینکیں آرہی ہوں تو سر پر پانی ڈالیں اگر مسلسل چھینکیں آرہی ہوں تو سر پر پانی ڈالیں یہ ٹوٹکہ آزمودہ ہےچھینکیں رک جاتی ہیں ۔5:قہوہ پئیں آرام آجائے گا۔اگر چھینکیں نہ رک رہی ہوں تو چھ گرام میتھی دانہ کوٹ کر اس کو پانی میں پکا کر دس پندرہ دن صبح سویرے پئیں آرام آجائے گا۔6:زکام سے بچنے کے لئے رات کو سونے سے پہلے چھ سات کالی مرچیں ثابت پانی سے نگل لیں۔7:لہسن کے
تین جوئے اور زکام ختم ۔روزانہ صبح سویرے لہسن کے دو تین جوئے چبا کر کھانے سے زکا م نہیں ہوتا ۔8:ادرک کا رس اور زکام ختم ۔اگر زکام سردی سے ہوا ہوتو ادرک کا رس شہد میں ملا کر چاٹیں افاقہ ہوجائے گا۔9:بیسن کا حلوہ کھائیں زکام نہ ہوگا۔زکام روکنے کے لئے بیسن کا حلوہ بیسن کے پکوڑے یا سادہ چپاتی کھائیں ۔10:ابلا انڈہ اور زکام ۔زکام کے دوران ہمیشہ ابلا ہوا انڈہ کھانے کی کوشش کریں ۔11:ایک گلاس پانی اور زکام نہ ہوگا۔ایک چمچ شہد اور ایک چمچ ادرک کارس ایک گلاس میں سادہ پانی ملاکر دن میں دو تین مرتبہ پئیں افاقہ ہوگا۔12:کالے چنے کا شوربہ پئیں زکام بھگائیں۔کالے چنے کا شوربہ زکام روکنے میں بڑی مدد دیتا ہے لیموں پیجئے زکام بھگائیے۔فلو کے دوران لیموں کا رس بکثرت پئیں ۔14:کلونجی بھونئے سونگھتے ہی زکام ختم ۔15:روغن کدو شیریں اور زکام ختم۔نزلہ
بند کرنا ہوتو نیم گرم دودھ میں ایک چمچ روغن کدو شیریں ملا کر صبح وشام پئیں ۔16:اینٹ کے ٹکڑے کو گرم کر کے سرکے میں بھجا کر سونگنے سے زکام کی شدت میں کمی آجاتی ہے ۔17:زکامسے بچنے کے لئے جب بھی نہاکر غسل خانے سے نکلیں تو پاؤں ضرور دھو لیں ۔18:دہکتے کولوں سے زکام بھگائیے دہکتے کوئلوں پر چینی ڈال کر اس کا دھواں سونگھئے زکام کی شدت میں کمی آجائے گی ۔19:خشخاش میں شکر ملا کر سوتے وقت کھائیں یہ زکام کو رفع کردیتا ہے ۔20:آٹے کا چھان زکام کا علاج:گندم کے آٹے کا چھان پانی میں پکائیں اور تین چار ابال آنے کے بعد اس میں چینی ڈال کر اسے پئیں زکام رک جائے گا۔21:لہسن کو ابالیں زکام کھانسی ختم ۔لہسن کو پانی میں ابال کر سردی اور زکام اور کھانسی کے مریضوں کو پلائیں سب کے لئے مفید ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
Leave a Comment