فہد نیوز! موٹاپے کے بے شمار نقصانات سائنسدان اپنی تحقیقات میں بتا چکے ہیں اور اب ایک ماہر نے موٹاپے اور جنسی صحت کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف برمنگھم کے ماہر ڈاکٹر عابد تہرانی کا کہنا ہے کہ موٹاپا کئی حوالوں سے لوگوں کی جنسی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا اور ازدواجی زندگی کو تباہ کرتا ہے۔موٹاپے کے شکار
مردوخواتین میں ایک طرف جنسی خواہش بہت کم ہو جاتی ہے اور دوسری طرف ان کے ہاں اولاد ہونے کا امکان بھی بہت کم رہ جاتا ہے۔ایک اور ماہر اینی ہینڈرسن کا کہنا ہے کہ موٹاپا خواتین میں حیض کے بے قاعدگی، پولی سسٹک اوورین سنڈروم، افزائش نسل کے مسائل اور دیگر کئی عارضوں کا سبب بنتا ہے۔ تھرش (Thrush)ایک ایسی بیماری ہے جو ہر 4میں سے 3خواتین کو زندگی میں کبھی نہ کبھی ضرور لاحق ہوتی ہے اور یہ زیادہ تر موٹاپے کی شکار خواتین ہی کو لاحق ہوتی ہے اور ان کی جنسی زندگی کو تباہ کر دیتی ہے۔ موٹاپے کا مردوخواتین کی جنسی صحت کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ جو لوگ موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان کی جنسی زندگی بتدریج تباہ ہو کر رہ جاتی ہے۔ ایسے لوگوں کا ازدواجی تعلق ختم ہونے کا امکان بھی بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔
Leave a Comment