محکمہ موسمیات کی آج سے تین روز کیلئے موسلادھار بارش کی پیش گوئی

موسلادھار بارش

محکمہ موسمیات نے شدید گرمی اور حبس کے ستائے ہوئے لاہوریوں کو خوشی کی نوید سنا دی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش برسانے والا ایک سسٹم لاہور میں داخل ہوگیا ہے۔ جس کے باعث آج مورخہ 24 اگست سے 26 اگست تک شہر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ منگل کے

روز شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔ جبکہ شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مورخہ 24 اگست سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں تباہی لا سکتا ہے جبکہ 24 اگست سے 26 اگست تک جاری رہنے والی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ 27 اگست کو تھم جائے گا اور

اسی روز شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب بھی کسی حد تک کم ہونے سے شہر کا موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ دوسری جانب پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں گزشتہ روز بھی جاری رہیں،پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو کاموں میں پیش پیش رہے، پاک فوج اور ایف سی کے دستے کی جانب سے سندھ،بلوچستان،پنجاب ،کے پی میں سول انتظامیہ کی مدد سے متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی اورریسکیومیں مصروف، راشن اورتیارکھاناتقسیم کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق* پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں،پاک فوج کے دستے سندھ،بلوچستان،پنجاب ،کے پی میں سول انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں،

متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی اورریسکیو جاری منگل کو بھی جاری رہا جبکہ متاثرہ افرادمیں راشن اورتیارکھانابھی تقسیم کیاگیا،سندھ میں حیدرآباد، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو، نوشہروفیروز اور دیگرعلاقوں میں ریسکیوسرگرمیوں کیلئے آرمی کے2ہیلی کاپٹرزکراچی سے زیریں سندھ روانہ کئے گئے ہیں ،جس سے امدادی سرگرمیاں مزید تیزہوسکیں گی،ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب متاثرہ افرادکومحفوظ مقامات پر منتقل کیاجارہا ہے

اورانہیں طبی امدادفراہم کی گئی ہے، بلوچستان میں پاک فوج اور ایف سی کے دستے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں ، کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب، لورالائی اور نوشکی میں امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئیں ، نصیرآباد،لسبیلہ اور دکی میں ریلیف کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں جبکہ آرمی اور ایف سی نے بھی متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کئے ہیں، پنجاب میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرزپنجاب کے ضلع ڈی جی خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں

، ہیلی کاپٹرزکی مددسے4پروازیں کرکے ڈی جی خان کے علاقوں مبارکی ، فضلہ کیچ اور بستی بذدار میں امدادی سامان پہنچایاگیا ،خیبر پختونخواہ میں کے پی میں ایف کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ، چترال اور دیگر متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری رہا۔

Leave a Comment