ملک بھر میں21اور22 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد، مالاکنڈ،بونیر، مہمند،کرم اورخیبر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 21اور22 اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ، بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان ، ڈیرہ غازی خان، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،
کرک،بنوں اورلکی مروت کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ،اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز شمال مشرقی بلوچستان ،جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا ، بالائی سندھ میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ اس دوران شمال مشرقی بلوچستان،جنوبی پنجاب،
بالائی سندھ اور خیبرپختونخوامیں چند مقامات پرموسلادھار بارش کی توقع ہے ۔ پیر کے روز شمال مشرقی بلوچستان ، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا ،جنوبی/شما ل مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران شمال مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں چند مقامات پرموسلادھار بارش کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، بالائی خیبرپختونخوا،شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: موہنجوداڑو 125، خیرپور 79، جیکب آباد 48، لاڑکانہ 43، روہڑی 24، سکھر 22، چھور 03، کراچی 01، خیبرپختونخوا: کاکول 68، دیر (زیریں49، بالائی 18)،بالاکوٹ25، سیدو شریف 17، میرکھانی 16، کالام، مالم جبہ 13، چترال 12، پاراچنار 11، پٹن 07، ڈی آئی خان 04، پشاور، مردان 02،پنجاب: مری 64، اٹک 56، لاہور (لکشمی چوک 42، سٹی 38، جوہر ٹاؤن 21، گلشن راوی 20، اقبال ٹاؤن 16، مغلپورہ 14، شاہی قلعہ 13، اپر مال، چوک ناخدا 08، واسا آفس 07 ، تاج پورہ 03)،
ڈی جی خان 21، رحیم یار خان 17، خان پور، گوجرانوالہ 13، بلوچستان: لسبیلہ 41، قلات 40، بارکھان 30، ژوب 25، کوئٹہ (شہر 18، سمنگلی 16)، دالبندین 14، سبی 10، کشمیر: راولاکوٹ 21، گڑھی دوپٹہ 16، مظفر آباد 01، گلگت بلتستان: استور07،بگروٹ 05،بابوسر 04، گوپس، ہنزہ 03 اور اسکردو میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی40 اورتربت میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Leave a Comment