رات کو سونے سے قبل ایک گلاس دودھ پینے سے آپ کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیں

رات کو سونے

فہد نیوز !دودھ انسان کی اولین غذا کہلائی جاتی ہے جس کے انسانی صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں یہ کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہے- اس وجہ سے اس سے انسانی ہڈیوں کو نشو نما میں بہت مدد ملتی ہے اس کے علاوہ اچھی اور پر سکون نیند کے لیے ہمیشہ سے لوگ سونے سے قبل دودھ پینےپر زور دیتے رہے ہیں- مگر حقیقی معنوں میں رات سونے سے قبل انسانی

صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے اس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے- دودھ کے اندر ٹریپٹوفان اورمیلاٹونن نامی دو ایسے کمیمکل موجود ہوتے ہیں جن کی موجودگی کے سبب انسان جلد اور پرسکون نیند کی آغوش میں چلا جاتا ہے- ان کیمیکل کے سبب دل کے افعال میں بہتری آتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس سے پریشانی اور ڈپریشن والے خامروں کے افراز میں کمی واقع ہوتی ہے- اس وجہ سے رات ایک گلاس دودھ پینے والےافراد دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ پرسکون نیند سوتے ہیں- عام طور پر رات کا کھانا سونے سے کچھ دیر قبل کھانا انسانی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے مگر رات میں سونے کے دوران اکثر افراد کی آنکھ بھوک کے سبب کھل جاتی ہے ایسے افراد اگر رات کو سونے سے قبل ایک گلاس دودھ پی لیں تو دودھ میں موجود پروٹین کے

سبب ان کی آنکھ رات میں بھوک کے سبب نہیں کھلے گی اور وہ سکون سے سو سکیں گے- اکثر افراد دودھ کے ان فوائد سے نا آشنا ہونے کے باوجود رات سونے سے قبل دودھ پینے کے عادی ہوتے ہیںاور ایسا وہ صرف عادت کے سبب کرتے ہیں اور اگر ایسے افراد دودھ نہ پیئیں تو ان کی رات بے چینی میں گزرتی ہے- ایسا اس وجہ سے ہوتا ہے کہ جس طرح سونے کے لیے بستر پر لیٹنا اور اپنے تکیے اور اپنے بستر کا ہونا نیند کی ایک شرط ہوتی ہے اور اس کے بغیر انسان رات بھر بے آرام ہوتا ہے اسی طرح بعض افراد بچپن سے نیند کے لیے ایک گلاس نیم گرم دودھ کو سونے کا حصہ سمجھتے ہیں اور اس کے بغیر ان کا دماغ بار بار ان کو اس کمی کی طرف متوجہ کرتا ہے جس کے سبب وہ رات بھر بے آرام ہو سکتے ہیں- بے وقت کی بھوک عام طور پر رات کے

وقت ہی لگتی ہے جس کو پورا کرنے کے لیے انسان اسنیکس کا سہارا لیتا ہے جس کے سبب ان کو کھانے کے بعد سونے کے سبب انسان کی وزن میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے- دودھ پروٹین سے بھر پور غذا ہے جو کہ پٹھوں اور ہڈیوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے رات کو سونے سے قبل دودھ پینے کے سبب دودھ میں موجود پروٹین پٹھوں میں ہونے والی توڑ پھوڑ اور کھنچاؤ کا خاتمہ کرتا ہے اور پرسکون نیند کا باعث بنتا ہے- یاد رہے ! بعض افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ دودھ سے الرجک ہوتے ہیںیا پھر دودھ پینے کے سبب ان کو ہاضمے کے مسائل درپیش ہو سکتے ہیں ایسے افراد اس حوالے سے اپنے معالج سے مشورے کے بغیر رات میں دودھ کا استعمال نہ کریں-

Leave a Comment