فہد نیوز ! بلغم کی زیادتی سے ہمیں نزلہ زکام کھانسی دمہ اور پھیپھڑوں کی کمزوری جیسے امراض کا سا منا کر نا پڑتا ہے اسے اگر بر وقت کنٹرول نہ کیا جا ئے تو اس سے دماغی کمزوری وقت سے پہلے بالوں کا سفید ہو نا سانس کی تنگی جیسے مسائل بھی پیدا ہو تے ہیںچنانچہ آج ہم آپ کو سات ایسی چیزوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو بلغم کی زیادتی کو فوری طور
پر کنٹرول کرنے کے لیے بے حد مفید اور اثر دار ثابت ہو تی ہے ر تو بات کی کثرت اور نزلہ زکام کی صورت میں دار چینی کا استعمال کر نا بہت مفید ہو تا ہے جب ر توبات پانی کی طرح با کثرت بہتی ہوں ناک بہتی ہو آنکھوں سے پانی جاری ہو ہاتھ پاؤں ٹھنڈے رہتے ہوں تو ایسی علامات میں دار چینی کا استعمال فوری فائدہ کر تا ہے۔ اس کے لیے اگر دو تین ٹکڑے دار چینی اور دو عدد لونگ کا قہوہ تیار کر کےدن میں دو تین بار پیا جا ئے تو سردی لگنا فوری کنٹرول ہو جا تا ہے اسی طرح ر توبات کی کثرت کو فوری کنٹرول کرنے کے لیے بھی کمال کے فوائد رکھتے ہیں لیکن ان کا استعمال بھی اسی صورت میں کر نا چاہیے جب پتلی پانی کی طرح رتوبات خارج ہو تی ہوں چھینکیں آتی ہوں آنکھوں سے پانی جاری ہو تو ایسے میں بھنے ہوئے چنے کھانے سے رتوبات رک جا تی ہیں
اگر گلہ بھی خراب ہو تو ایسی صورت میں کالے چنوں کا شوربہ چٹکی بھر پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر پئیں اس کے تین چار بار کے استعمال سے گلہ ٹھیک ہو جا تا ہے ۔اور بلغم وغیرہ بھی دور ہو جا تی ہے اس کے علاوہ السی کا استعمال کرنا بھی بلغم کی زیادتی کی صورت میں بہت فائدہ مند ثابت ہو تا ہےیہ پھیپھڑوں کی سوزش کو بھی دور کر تی ہے اگر بلغم کے ہمراہ بخار کی بھی شکایت ہو تو ایسی صورت میں السی کا استعمال فوری فائدہ کر تا ہے گلے کے خرابی کے مریضوں کے لیے بہترین علاج ہے اس کے لیے السی باریک پیس کر ہم وزن شہد میں ملا کر رکھ لیں اور ایک سے دو چمچ صبح و شام استعمال کر یں۔ اسی طرح بلغم کی زیادتی سینے کی جکڑن اور سانس کی تنگی جیسے مسائل سے نجات پانےکے لیے ادرک بھی انتہائی مفید ترین چیزیں میں سے ایک ہے
ادرک قدرتی طریقوں سے ہمارے پھیپڑوں کو صاف کر تا ہے اس کے استعمال سے سانس کی نالیوں میں رکاوٹ دور ہو تی ہے اور فوری طور پر سانس کی تنگی سے نجات دلاتا ہے اس کے لیے ادرک کا تازہ رس اور شہد کو ہم وزن مکس کر کے رکھ لیا جا ئے اور ایک ایک چمچ صبح و شام استعمال کیا جا ئے تو کچھ ہی دنوں میں بلغم کی زیادتی سے پیدا ہونے والی شکا یات مکمل طور پر دور ہو جا ئیں گی ۔
Leave a Comment