دنیا میں موجود ہر جانور کچھ ایسی وجوہات کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں جو کہ عام طور پر اکثر لوگوں کو اچھی نہیں لگتی ہیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی جانوروں کے بارے میں بتائیں کتا یوں ہی نہیں بھونکتا، کچھ ایسی وجوہات ہیں جن کی بنا پر وہ بھونکتا ہے۔ کتا بھی تنہائی محسوس کرتا ہے! یہ حقیقت ہے کہ انسانوں کی طرح جانور بھی تنہائی کا شکار
ہوتے ہیں۔ اسی لئیے جب وہ رات میں اکیلے پن محسوس کرتا ہے تو روتا ہے آوازیں لگاتا ہے اپنے ساتھیوں کو پکارتا ہے۔ اور جب اسے ساتھی مل جائے تو خوشی کا اظہار بھی وہ اسی انداز میں کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جب کوئی کتا کسی تکلیف میں ہو یا گھر کا ارستہ بھٹک گیا ہو تو بھی وہ بھونکتا ہے تاکہ اس کی آواز سن کر اس کے ساتھی اس کے پاس آجائیں اور وہ خیریت سے ان کے ساتھ رخصت ہوجائے۔ کتوں کو خاموشی نہیں پسند اس لئے کوئی شور کرے نہ کرے یہ خود ہی شور کرکے اپنی بوریت کو دور کرلیتے ہیں یہ سب بناوٹی باتیں نہیں بلکہ قدرت نے انسانوں جیسا دل اور شرارتی دماغ جانوروں کو بھی عطا کیا ہے تاکہ یہ بھی اپنی زندگی کھیل کود کر گزاریں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں